پشاور یونیورسٹی بندش کیخلاف طلبہ تنظیم کا صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان
اساتذہ کی ہڑتال سے قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے، یونیورسٹی میں کلاسز شروع کرنے کیلیے ریلیاں نکالیں گے، اسلامی جمعیت طلبہ
اساتذہ کے احتجاج کے باعث پشاور یونیورسٹی بندش کے خلاف طلبہ تنظیم نے صوبے بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں کلاسز کی بندش کے خلاف پورے خیبر پختونخوا کی تمام یونیورسٹیز میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ پشاور یونیورسٹی میں اساتذہ کی جانب سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ایک ماہ سے یونیورسٹی بند ہے جس پر حکومت اور انتظامیہ دونوں خاموش ہیں۔ تنظیم کی جانب سے یونیورسٹی میں کلاسز شروع کرنے کے لیے کل سے صوبے بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین ہفتوں سے پڑھائی سے محروم ہیں، جس سے ان کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔ کلاسز کی کمی ہوگی تو ہمارے امتحانات بھی شدید متاثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ پشاور یونیورسٹی میں سکیورٹی سپروائزر کے قتل کے بعد اساتذہ تنظیم نے احتجاج شروع کیا تھا۔ اساتذہ تنظیم کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے استعفے تک قلم چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔