پاکستان سے جیت افغان کھلاڑیوں پر آئی فون ڈالرز کی برسات

ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 2 ہزار ڈالر ملیں گے

افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو 2 ٹی 20 میچز میں شکست دی ہے:فوٹو:افغان کرکٹ بورڈ ٹوئٹر

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو ٹی 20 میچز میں شکست دینے والے کھلاڑیوں کے لیے ہزاروں ڈالراور جدید آئی فون کے انعام کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین کو افغان ٹیم کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔


افغان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے اس موقع پر 15 رکنی ٹیم کو جدید آئی فون اور 3 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کیا۔افغان ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں کو بھی 2 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔ ایڈمن اسٹاف کو ایک ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔



افغانستان نے شارجہ میں جاری تین میچز پر مشتمل ٹی 20 ٹوئنٹی سیریز کے پہلے دو میچز میں پاکستان کو شکست دی ہے۔ سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔
Load Next Story