عمران خان کی پیشی کی کوریج کرنے والی ایکسپریس نیوز ٹیم پر پولیس کا تشدد

ایس ایچ او سنگجانی نے ایکسپریس نیوز ڈی ایس این جی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ لے گئے۔

ایس ایچ او سنگجانی نے ایکسپریس نیوز ڈی ایس این جی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ لے گئے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی ہائی کورٹ میں پیشی کی کوریج کرنے والی ایکسپریس نیوز ٹیم پر دھاوا بول دیا۔

جی 14 چیک پوسٹ پر کوریج پر مصروف میڈیا ٹیم پر پولیس نے تشدد کیا۔ ایس ایچ او سنگجانی نے ایکسپریس نیوز ڈی ایس این جی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ساتھ لے گئے۔ ڈرائیور عمر ڈی ایس این جی میں موجود تھا۔


یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا صحافیوں پر تشدد، آئی جی اور کمشنر ہائیکورٹ طلب، ایس ایچ او معطل

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی یکم فروری کو عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران اسلام آباد پولیس نے ہائی کورٹ میں موجود کورٹر رپورٹرز کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دے کر احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا تھا۔

Load Next Story