بابر اعظم عمرہ ادائیگی کیلیے سعودی عرب میں موجود
عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ماہ رمضان کی زیادہ سے زیادہ برکتوں کو سمیٹنے کے لیے ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، عمرہ ادائیگی کے بعد ان کی وطن واپسی تیس مارچ کو متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اس بار بابر اعظم اکیلے ہی سعودی عرب گئے ہیں۔ افغانستان کے خلاف سیریز میں بابر اعظم کو آرام دے کر شاداب خان کو ان کی جگہ قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
یوم پاکستان پر بابر اعظم نے اپنے والدین کی موجودگی میں گورنر ہاؤس لاہور میں حکومت کی جانب سے ملکی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز بھی وصول کیا تھا۔
عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔