اذان دینے کی اجازت نہ ملنے پر سفاک ملزم نے مؤذن کو بیدردی سے قتل کردیا

موذن نے میرے والد کو اذان دینے نہیں دی تھی جس پر میں مشتعل ہوگیا تھا؛ ملزم کا اعترافی بیان


ویب ڈیسک March 27, 2023
پولیس نے سفاک ملزم کو حراست میں لے لیا؛ فوٹو: فائل

مصر میں چاقو بردار شخص نے اذان کی اجازت نہ دینے پر مسجد کے مؤذن کو پہ در پہ وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق مصر کے شہر اسکندریہ کے علاقے الوردیان میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مسجد کے مؤذن کو قتل کردیا گیا۔ مقتول مسجد کے مؤذن بھی تھے اور قاتل کے باپ نے ان سے اذان دینے کی اجازت مانگی تھی۔

قاتل کا خاندان کریمنل ریکارڈ کا حامل تھا اس لیے مؤذن نے قاتل کے باپ سے کہا کہ تم لوگ اس سعادت کے لائق نہیں ہو کہ اذان دو جس پر بیٹا مشتعل ہوگیا اور مسجد کے دروازے پر ہی موذن کو قتل کردیا۔

پولیس نے سفاک ملزم گرفتار کرلیا جس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے دوسرے روزے کو عشا کی اذان دینا چاہی لیکن موذن نے منع کردیا جس کے بعد سے میرے والد مسجد بھی نہیں گئے تھے۔

قاتل نے اعترافی بیان میں مزید بتایا کہ آج پھر میں اپنے بھائی کے ہمراہ موذن کے پاس گیا اور اپنے والد کی خواہش کا اظہار کیا جس پر موذن سے تکرار ہوگئی اور میں نے انھیں چاقو مار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں