سی سی پی او نے پیمپر چوری کے ملزمان کے فرار کا نوٹس لے لیا

دو ملزمان عثمان اور حیدر نے فردوس مارکیٹ کی دکان سے پیمپر چوری کیے تھے۔

دو ملزمان عثمان اور حیدر نے فردوس مارکیٹ کی دکان سے پیمپر چوری کیے تھے۔

دکان سے پیمپر چوری کے الزام میں گرفتار دو ملزمان نصیرآباد پولیس کی حراست سے فرار ہوگئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ملزمان کے فرار ہونے کا نوٹس لیا تھا۔


ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان عثمان اور حیدر کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے فردوس مارکیٹ دکان سے پیمپر چوری کیے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ہیڈ محرر اور نائب محرر تھانہ نصیرآباد کو معطل کر دیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا کہ فرض میں غفلت لاپرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔
Load Next Story