کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روک دی گئی
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے چھ یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو چیلنج کیا تھا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کرانے کا 22 مارچ کا فیصلہ معطل کردیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے چھ یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم
جسٹس سردار اعجازِ اسحاق خان نے احکامات جاری کیے کہ 22 مارچ کے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ، پانچ یونین کونسلز کراچی ویسٹ کی ایک کراچی ایسٹ کی شامل ہے ، عدالت کو بتایا گیا کہ چھ یونین کونسلز میں آج دوبارہ گنتی ہونا ہے ، اگر آج گنتی ہو جاتی ہے تو پٹیشن غیر موثر ہو جائے گی ۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو 29 مارچ کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کردیا اور درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی دلائل طلب کر لئے۔