راولپنڈی میں غیرت کے نام پر اہلخانہ کے ہاتھوں خاتون اور مرد قتل

پولیس نے مقتولہ ثمرین کے والد، بھائی اور شوہر کو گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک March 27, 2023
دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا، پولیس

گوجر خان کے علاقے حبیب کینال میں غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ ثمرین کے اہل خانہ نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے ثمرین اور وزیر خان کو قتل کردیا۔

ایس پی صدر نے فوری ٹیمیں تشکیل دے کر مقتولہ کے والد گلاب خان، بھائی ارشاد خان اور شوہرعرفان کو گرفتار کرلیا۔

واقعے کی اطلاع پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر خود موقع پر پہنچے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا۔

ایس پی صدر محمد کھوکھر کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، میرٹ پر تفتیش کر کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں