سپریم کورٹ کے وکیل منصورعثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر
صدرمملکت نے منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کردی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے وکیل منصورعثمان اعوان کو اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کر دیا۔
صدرمملکت نے آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پربیرسٹر شہزاد عطا الہیٰ کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کردی۔
منصور عثمان اعوان کوشہزاد الہی سے قبل بھی اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا اور صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری بھی دے دی تھی مگر ان کا نوٹی فکیشن نہیں ہو سکا تھا۔