پشاور میں مفت آٹے پر عوام کا دھاوا لوگ جان کی پروا کیے بغیر چلتے ٹرک پر لٹک گئے
بد انتظامی کے باعث بزرگ اور خواتین گھنٹوں انتظار کے بعد خالی گھروں کو لوٹ گئے
پشاور میں مفت آٹے کے ٹرک پر عوام نے دھاوا بول دیا، بد انتظامی کے باعث ٹرک ڈرائیور نے ٹرک بھگا دیا، گھنٹوں سے کھڑی خواتین تکتی رہ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ہزار خوانی کے علاقے میں سرکاری آٹے کا ٹرک پہنچا تو عوام نے دھاوا بول دیا جس پر ڈرائیور نے ٹرک بھگایا تو شہری بھی ٹرک کے ساتھ لٹک گئے۔
سرکاری آٹا لینے والوں نے جان کی بھی پروا نہیں کی، بزرگ اور خواتین کئی گھنٹوں سے مفت آٹے کے حصول کے لئے گھنٹوں کھڑے رہے تاہم بد انتظامی کے باعث خالی گھر لوٹ گئے۔
واضح رہے کہ انتظامیہ اور پولیس مفت آٹے کی تقسیم کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے، ملک بھر میں مفت آتے کی تقسیم کے دوران ابتک 6 افراد اپنی جانون سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/03/whatsapp-video-2023-03-27-at-8.07.01-pm-1679930686.mp4"][/video]