ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی جعلی چیک بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
ملزم کے قبضے سے جعلی و ٹیمپر شدہ چیک برآمد، مقدمہ درج کرلیا گیا
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے جعلی چیک بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے لاہور زون کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل حسن سجاد نقوی کی خصوصی ہدایات پر سب انسپکٹر حافظ طارق کی سربراہی میں ٹیم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران بھٹی کو گرفتار کرلیا۔
ملزم جعلی اور ٹیمپر شدہ چیک کیش کروانے والے گروہ کا سرغنہ ہے جس کے قبضے سے جعلی و ٹیمپر شدہ چیک برآمد ہوئے ہیں، ملزم کے خلاف ایف آئی اے لاہور میں اس سے قبل بھی متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔
ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 109، 420، 468، 471 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔