لاپتہ افراد کے بارے میں اقوام متحدہ کا گروپ کوئٹہ پہنچ گیا لواحقین کا مظاہرہ

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے 2000لاپتہ افراد کی فہرست پیش، لاپتہ افراد کی بازیابی میں عملی کردارا دا کرنیکا مطالبہ


Numainda Express September 16, 2012
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے 2000لاپتہ افراد کی فہرست پیش کی، اقوام متحدہ سے لاپتہ افراد کی بازیابی میں عملی کردارا دا کرنیکا مطالبہ

لاپتہ افراد کے بارے میں اقوام متحدہ کاپارلیمانی گروپ دو روزہ دورے پرکراچی سے کوئٹہ پہنچ گیا۔

اس موقع پر لاپتہ افرادکے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا،پہلے روزچار رکنی گروپ نے چیف سیکریٹری بابر یعقوب، سیکریٹری داخلہ نصیب اﷲ بازئی کے علاوہ انسانی حقوق کمیشن کے رہنمائوں، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراﷲ بلوچ اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقاتیں کیں، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ نے لاپتہ افراد کی تعداد اور ان کی بازیابی کیلیے حکومتی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

نصراﷲ بلوچ کی قیادت میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراﷲ بلوچ نے گروپ کو بلوچستان میں2000لاپتہ افراد کی فہرست پیش کی اور مسخ شدہ لاشوں کے بارے میںآگاہ کیا، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنمائوں سردار ساحل اوربوستان علینے گروپ کو بتایاکہ کوئٹہ میںٹارگٹ کلنگ میں ہزارہ برادری کے 750سے زائد لوگ قتل کیے گئے ،اس موقع پرلاپتہ افرادکے لواحقین کی بڑی تعدادمیں بلوچستان اسمبلی چوک پر دھرنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |