افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، شاداب خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 101 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
پیر کو شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں افغانستان کیخلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر نے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
شاداب خان نے میچ کے دوران نجیب زادران کو آؤٹ کرکے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 98 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ اسی میچ میں مزید دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی وکٹوں کی تعداد 101 کرلی۔
مزید پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا
شاداب نے یہ کارنامہ صرف 83 اننگز میں انجام دیا ہے جبکہ سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 97 اننگز میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
سعید اجمل نے 64 میچز میں 85 اور عمر گل نے 60 میچز میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جبکہ حارث رؤف 57 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 72 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

' '
Load Next Story