امریکا نے زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دیدیا

زلمے خلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل


ویب ڈیسک March 28, 2023
زلمے خلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل۔ فوٹو: ٹوئٹر

امریکا نے سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے عمران خان سے متعلق بیانات کو ذاتی رائے قرار دیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے عمران خان اور ان کی جماعت سے متعلق ٹویٹر پیغامات ان کی ذاتی رائے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری سے پاکستان کا سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا، زلمے خلیل

انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے بیانات امریکی انتظامیہ کی نمائندگی نہیں کرتے، وہ عام شہری ہیں، ان کے بیانات کی ذاتی نوعیت کے ہیں، زلمے خلیل زاد کے بیانات کا امریکی خارجہ پالیسی سے تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد

ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ سیاست میں تشدد، ہراسانی یا دھمکیوں کی کوئی گجائش نہیں، پاکستان میں تمام فریقین کی جانب سے قانون کی عمل داری کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو آئینی اور جمہوری طریقے سے رہنماؤں کے انتخاب کا حق ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اپنے ٹوئٹر پیغامات میں عمران خان کی گرفتاری اور تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں