نئی دہلیقرآن کی بیحرمتی کیخلاف مظاہرین پر فائرنگ 5 مسلمان شہید

ایک شخص نے مقدس اوراق ٹرین سے پھینکے، مسلمانوں کے احتجاج پر پولیس نے فائرنگ کردی


INP September 16, 2012
ایک شخص نے مقدس اوراق ٹرین سے پھینکے، مسلمانوں کے احتجاج پر پولیس نے فائرنگ کردی. فوٹو آئی این پی

بھارت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف مسلمانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے5 افراد شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق غازی آبادکے مسوری علاقے میں ایک شخص کی جانب سے چلتی ٹرین سے قرآن پاک کے اوراق کو پھاڑکر پھینکنے کیخلاف مسلمانوں نے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مسوری تھانے کاگھیرائوکرکے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور احتجاجیوں میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ شاہی مسجد کے امام مولانا سید احمد بخاری نے پولیس کو واقعے کا ذمے دار قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس نے احتجاج درج کرانیوالوں کو سمجھا لیا ہوتا تو شاید یہ نوبت نہ آتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں