حکومتی اتحاد کا انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

تینوں بڑی سیاسی جماعتیں آج درخواست دائر کرکے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کریں گی


ویب ڈیسک March 28, 2023
(فوٹو: فائل)

حکومتی اتحاد نے انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آج فریق بننے کی درخواست دائر کریں گی۔ حکومتی اتحاد کی تینوں بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن کیس کے حوالے سے اپنا مؤقف عدالت میں پیش کریں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے

دریں اثنا وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ پہنچنے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی دن بتا دیا تھا کہ فیصلہ چار تین کا ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 218(3) کے تحت اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا۔ الیکشن کمیشن کسی فیصلے کا پابند نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو قانونی مشورہ دینا میرا کام نہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے پی انتخابات؛ جب تک فریقین راضی نہ ہوں ہوا میں کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، چیف جسٹس

علاوہ ازیں نئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، جس کے بعد وہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابات سے متعلق کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں