
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلنا میں ہندو انتہاپسند ایک مسجد میں گھس گئے اورتلاوت قرآن پاک میں مصروف امام مسجد ذاکر سید کو ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
مسجد کے امام صاحب کے انکار پر ہندو انتہا پسندوں نے ان پر انسانیت سوز تشدد کیا اور ان کی ڈاڑھی جبراً کاٹ دی گئی۔ واقعہ کے کچھ دیر بعد نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد آنے والے نمازیوں نے امام مسجد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ۔
پولیس نے حسب معمول ہندوانتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے امام مسجد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والوں کو گرفتار نہیں کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔