ارباز خان پشتوفلموں کے ساتھ پنجابی فلم بھی بنائیں گے

ارباز خان نے پنجابی فلم بنانے کے لیے پیپر ورک شروع کر دیا


این این آئی April 17, 2014
ارباز خان نے پنجابی فلم بنانے کے لیے پیپر ورک شروع کر دیا. فوٹو : فائل

اداکار و ہدایتکار ارباز خان نے پشتو فلموں کے ساتھ پنجابی فلم بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا ۔

ان کی پنجابی فلم میں اداکارہ خوشبو مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق ارباز خان نے پنجابی فلم بنانے کے لیے پیپر ورک شروع کر دیا ہے ۔ اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد فلم کی کاسٹ کو مکمل کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق ارباز خان کی نئی فلم میں ان کی اہلیہ خوشبو مرکزی کردار ادا کریں گی ۔ یاد رہے کہ بطور ہدایتکار ارباز خان پہلی پنجابی فلم بنائیں گے ۔ اس سے قبل وہ پشتو فلموں میں ہدایتکاری کر چکے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔