جعلسازی کیس عمر سرفراز چیمہ آج ہی اینٹی کرپشن پنجاب میں طلب

عمر سرفراز چیمہ نے اپنی بہن کو جعلی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر وراثت میں حصہ دلوایا


ویب ڈیسک March 28, 2023
—فائل فوٹو

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جعلسازی کے کیس میں اینٹی کرپشن پنجاب نے آج 28 مارچ کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق گورنر اور انکی ہمشیرہ کو 25 مارچ کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر اینٹی کرپشن پنجاب نے عمر سرفراز چیمہ کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے اپنی بہن فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر وراثت میں حصہ دلوایا۔ فاطمہ سرفراز چیمہ کی ڈاکٹر ظہیر صفدر سے 2013 میں طلاق مؤثر ہوگئی تھی، ڈاکٹر ظہیر صفدر کے گزشتہ سال انتقال کے بعد انکی طلاق یافتہ بیوی فاطمہ سرفراز چیمہ کو جعلسازی سے وراثت میں حصہ دلوایا گیا۔

عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں اپنی بہن کا اندراج کروایا اور انہوں نے گورنر کا حلف لینے کے سات دن بعد ہی اپنے سابق بہنوئی کی وراثت کا انتقال درج کروایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں