گہری باتیں ہر کسی کو سمجھ نہیں آتیں ریشم کا ناقدین کو کرارا جواب

ریشم نے ڈپریشن کو خدا سے دوری کا نتیجہ قرار دیا تھا جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے


ویب ڈیسک March 28, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی اداکارہ ریشم نے تنقید کرنے والوں کو اپنی طاقت کسی مثبت چیز پر خرچ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ ریشم پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔

ریشم نے انکشاف کیا کہ ان کے والدین بچپن میں ہی گزر گئے تھے جس کے بعد ان کی بہن نے ان کی پرورش کی اور کبھی والدین کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔




اداکارہ کا کہنا تھا کہ اکثر لوگ ڈپریشن کا شکار ہونے کا شکوہ کرتے ہیں مگر وہ ڈپریشن میں یقین نہیں رکھتیں ان کے خیال میں ڈپریشن صرف اللہ سے دوری کا نتیجہ ہے۔

ریشم کو اپنے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اداکارہ نے ناقدین کو اپنی انرجی کسی مثبت چیز پر لگانے کا مشورہ دے ڈالا۔


ریشم نے ڈپریشن کو اللہ کے ساتھ کمزور تعلق قرار دینے کے اپنے مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہر انسان کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میرے نزدیک ہر مسئلے کا حل اللہ سے صرف اللہ سے محبت اور لگاؤ ہے پھر چاہے وہ ڈپریشن ہو یا کوئی اور مسئلہ۔'

ریشم نے مزید کہا کہ 'شاید کچھ لوگوں کو میری بات سمجھ نہیں آئی گہری باتیں ہر ایک کو سمجھ آتی بھی نہیں ہیں، تنقید کرنےوالوں کو میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ اپنی انرجی کسی مثبت چیز کیلئے سنبھال کر رکھیں۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے آمین۔'

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں