زیریں سندھ ڈکیتیوں میں لاکھوں لوٹ لیے گئے شہری سراپا احتجاج
ہالا میں 4 مسلح افراد نے تاجر سے 4 لاکھ روپے اور قیمتی سامان چھین لیا
زیریں سندھ میں بدامنی جاری، لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئیں، ڈاکوؤں نے لاکھوں لوٹ لیے۔
شہریوں کے مظاہرے و دھرنے، قومی شاہراہ بلاک کر دی۔ ہالا میں 4 مسلح افراد نے تاجر علی نواز سولنگی سے 4 لاکھ روپے نقد اور قیمتی سامان لوٹ لیا، مشتعل شہریوں اور تاجروں کا نیشنل ہائی وے پر دھرنا، ٹریفک جام، تفصیلات کے مطابق پی پی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کے شہر ہالا میں لوٹ مار کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، 4 روز قبل 20 لاکھ ڈکیتی کے ملزم ابھی گرفتار نہیں ہوئے تھے کہ بدھ کو مشہور تاجر و زمیندار علی نواز سولنگی بینک سے 4 لاکھ روپے لے کر جارہے تھے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 مسلح افراد نے انھیں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے رقم، قیمتی کاغذات اور موبائل فون چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع پر شہریوں اور تاجروں نے نیشنل ہائی وے پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک جام ہوگیا اور مسافر سخت گرمی میں شدید پریشان ہوتے رہے۔ مشتعل مظاہرین نے مٹیاری، ہالا پولیس کی نااہلی کے خلاف نعرے لگائے، جبکہ انھوں نے سی آئی اے پولیس انچارج ایاز کھوڑو کو بھی بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ ادھر سانگھڑ شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں 3 مسلح افراد نے دکاندار اور خریداروں سے 5 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم موبائل فون چھین لیے، تاجر وشن داس بینک سے 3 لاکھ نکلوا کر باہر نکلا جس کا 3 مسلح افراد نے تعاقب کیا، اس پر تاجر نے قریبی دکان میں پناہ لے لی مگر تینوں مسلح افراد نے دکان میں گھس کر تاجر سے 3 لاکھ ، دکاندار شعیب بروہی سے 80 ہزار روپے اور دیگر ملازمین سے نقد رقم، قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔