سندھ میں کل سے 156 ارب روپے کی سبسڈی کی تقسیم شروع ہوگی

یہ رقم آٹے کی خریداری کی مد میں دی جا رہی ہے، شرجیل انعام میمن


ویب ڈیسک March 28, 2023
فائل فوٹو

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت کل سے مستحق افراد کو 15.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تقسیم شروع کر دے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ رقم آٹے کی خریداری کی مد میں دی جا رہی ہے اور سندھ کے 78 لاکھ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ‏آج دوپہر سے مستحق خاندانوں کو SMS کے ذریعے موبائل فون پر میسج آنا شروع ہوجائیں گے اور اگر کسی کو میسج موصول نا ہو تو برائے مہربانی 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں