سندھ میں کل سے 156 ارب روپے کی سبسڈی کی تقسیم شروع ہوگی
یہ رقم آٹے کی خریداری کی مد میں دی جا رہی ہے، شرجیل انعام میمن
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت کل سے مستحق افراد کو 15.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تقسیم شروع کر دے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ رقم آٹے کی خریداری کی مد میں دی جا رہی ہے اور سندھ کے 78 لاکھ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج دوپہر سے مستحق خاندانوں کو SMS کے ذریعے موبائل فون پر میسج آنا شروع ہوجائیں گے اور اگر کسی کو میسج موصول نا ہو تو برائے مہربانی 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر میسج کریں۔