
پی سی بی کو ویڈیو پیغام میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ایک خواب تھا اور اب وکٹوں کی سنچری مکمل کرنا بھی خواب جیسا لگ رہا ہے، ٹی20 میں پہلا پاکستانی بننے میں سرخرو ہوا ہوں جس نے یہ اعزاز پایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کارنامے پر بہت زیادہ خوش ہوں اور خواہش ہے کہ یہ خواب اسی طرح جاری رہے اور پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں۔
🗣️ Pakistan captain @76Shadabkhan reviews the #AFGvPAK series and talks about completing 1️⃣0️⃣0️⃣ wickets in T20Is #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/5rgUYjkHR4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 28, 2023
شاداب خان نے نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل اور شارجہ کی کنڈیشنز میں بہت فرق تھا، اس کے باووجود نئے لڑکوں نے اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کی، ابتدائی دو میچز میں کی جانے والی غلطیوں سے سیکھ کر تیسرے میچ میں زبردست طریقے سے کم بیک کیا جو بہت خوش آئند ہے، اس سیریز سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہوگا جو مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔
فاسٹ بولر احسان اللہ کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ احسان اللہ پاکستان کی پیس بیٹری میں بہترین اضافہ ہے اور اس سیریز میں احسان نے بہت متاثر کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور وسیم جونیئر کے ساتھ احسان اللہ کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔