حکومت کی کراچی کیلیے بجلی 6روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست
بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی
وفاقی حکومت نے کراچی کے لیے بجلی 6 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔
نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 3 اپریل کو سماعت کرے گا۔ درخواست کے مطابق بجلی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی ہوگی۔
ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4.45 روپے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی جبکہ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی کے تحت بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔
اضافے کا فیصلہ یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ اضافی وصولیاں اپریل جون 2023 کے دوران کی جائیں گی۔