رنویر سنگھ اور دیپیکا کی طلاق حقیقت سامنے آگئی

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی

دیپیکا اور ونویر کی شادی 2018 میں ہوئی تھی؛ فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان طلاق یا علیحدگی کی خبریں کئی ماہ سے زیر گردش ہیں جس پر دونوں نے خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

بالی ووڈ میں اسٹارز جوڑے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ رشتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی خبریں شوبز کی چکاچوند دنیا میں عام ہیں۔ اس کے باوجود کئی مقبول جوڑوں نے ایک دوسرے کا ساتھ نبھاکر ان افواہوں کو غلط ثابت کیا ہے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی بھی ایک ایسی ہی جوڑی ہے۔ دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور تھوڑے ہی دنوں کے بعد سے تاحال دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔




حیران کن طور پر ان خبروں پر جوڑے نے کبھی کوئی ردعمل نہیں دیا جس سے ان خبروں کو مزید فروغ کا جواز ملتا رہا لیکن یہ جوڑا اس سے بے نیاز عوام میں ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتا۔

رنویر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ ایک اسپورٹس ایونٹ میں اپنی بیوی دیپیکا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری شاندار مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

اس ویڈیو میں جوڑے کی چھیڑ چھاڑ کو دیکھ کر ان کے درمیان مضبوط رشتے کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو نے رنویر اور دیپیکا کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق خبروں پر فل اسٹاپ لگا دیا۔
Load Next Story