ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے

دوست ممالک سے تاحال 6 تا7 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت نہ ملنے اور آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے سے روپیہ کمزور ہورہا ہے


Ehtisham Mufti March 28, 2023
(فوٹو : فائل)

منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ دوبارہ 286 روپے کی سطح پر آگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معیشت کی غیر واضح سمت، بڑھتے ہوئے داخلی سیاسی انتشار کی وجہ سے پاکستان کو دوست ممالک کی جانب سے تاحال 6 تا 7 ارب ڈالر کی مالیاتی ضمانت نہیں دی جارہی جس سے آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا اور یہی عوامل معیشت اور روپیہ کے عدم استحکام کا باعث بن گئے ہیں۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران ڈالر بیک فٹ پر رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کی کمی سے 283.40 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن بعد ازاں وقفے وقفے سے اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف 3 پیسے کی کمی سے 283.55 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کی کمی سے 286 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آئی ایم ایف پروگرام کے فی الوقت بحال نہ ہونے کا تاثر عام ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے شرح مبادلہ کا تعین ڈیمانڈ سپلائی کی بنیاد پر مارکیٹ فورسز ہی کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں