’’چندروپوں کے خاطراعضاکی فروخت کاکاروبار عام ہوگیا‘‘
مافیابااثرہے،پولیس والے اور ڈاکٹرز بھی ملے ہوئے ہیں، پروگرام بات سے بات میں گفتگو
پاکستان میں اعضافروش مافیااپنے کاروبارکی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کوروگی بنارہی ہے۔
چندروپوں کی خاطراچھے بھلے انسانوں کے جسم سے اعضانکال کران کومعمولی رقم دے کرٹال دیاجاتاہے، اس کاروبارمیں ڈاکٹر،پولیس اورمافیاکیلیے کام کرنے والے بہت سے ایجنٹ شامل ہیں جوغریبوں کو دھوکادے کران کوگمراہ کرکے اعضاکی خریدوفروخت میں ملوث ہیں۔اینکرپرسن ماریہ ذوالفقارنے پروگرام بات سے بات میں اس مافیاکوبے نقاب کرنے کی کوشش کی ہے۔گردے فروخت کرنے والے مافیاکے ایک رکن نے پروگرام میں بتایاکہ میں اپنانام اورشناخت چھپاتے وہے کہاکہ مافیاکے لوگ بہت بااثرہیں،لاہورکے ایک ڈاکٹرنے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی بھی تھی۔
میں لوگوں کوگردے بیچنے کیلیے مشورہ دیتا ہوں، دس پندرہ سال سے یہ کام کررہاہوں اوراب تک پندرہ سولہ لوگوںکے گردے نکلوا چکا ہوں،میں نے اپنی بیٹی کابھی گردہ نکلوایاتھا،آج تک کبھی پولیس نے نہیں پکڑا۔اعضافروش مافیا کاشکارزبیرنے بتایاکہ ا س کونوکری کے بہانے چین لے جایا گیااورکہاگیاکہ جانے سے پہلے تمہارے ٹیسٹ ہوںگے جوضروری ہیں اس کے بعدوہ مجھے چین لے گئے،ہوٹل میں ٹھہرایااورایک دن مجھے ایک اسپتال لے گئے جہاں مجھے بیہوش کردیاگیاجب مجھے ہوش آیاتومیرا جسم ننگااورمیرے ہاتھ بندھے ہوئے تھے،مجھے چین لے جانے والا شخص احسان نے میرے سرپرہاتھ پھیرااور کہاکہ تم نے ہمارے والدکوجگر دیاہے،اب تمہاری ساری ذمے داری ہماری ہے تم کوہم پیسے بھی دیں گے اورپھروہ مجھے پاکستان لے کر آ گئے لیکن میراحال تک نہیں پوچھا۔
اعضافروش مافیاکی خاتون رکن نے کہاکہ لوگوں کیلیے یہ برا کام ہوگا لیکن ہمارے لیے کاروبارہے میں نے خوداپناگردہ فروخت کیااور مجھے یہ کاروبارکرتے ہوئے کوئی شرم نہیں ہے ،شرم ان کوچاہیے جولوگوںکوغریبی میں یہ فیصلے کرنے پرمجبورکرتے ہیں،میں بھٹہ مزدور خواتین کوگردہ فروخت کرنے کامشورہ دیتی ہوں،ڈاکٹراورپولیس ساتھ ملے ہوتے ہیں،ایک آپریشن کے بعد ہم سم بدل لیتے ہیں، ہراسپتال میں یہ کام کیاجارہاہے۔
مافیاکاشکارہونے والے اکبرعلی نے کہاکہ میں بھٹہ مزدورہوں اورمجھ پر ایک لاکھ چالیس ہزارقرضہ تھاجس کو ادا کرنے کیلیے میرے دوست کے ایک دوست نے مجھے مشورہ دیا کہ گردہ بیچ دوتمہاراقرض اترجائے گا،گردہ بیچنے والی بھٹہ مزدورخاتون نے بتایاکہ مجھے ایک لاکھ کہہ کرگردہ نکالا لیکن مجھے70ہزارروپے دیے عادل ہسپتال میں میرا آپریشن کیا گیا تھا،میری خالہ اور ماموں نے بھی گردے نکلوائے ہیں۔