لاہور زیرتعمیر پلازہ کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق 11 زخمی

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتال کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے، پولیس

فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

مناواں کے علاقے میں زیرتعمیر پلازہ کی دیوار گرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں لکھوڈیر میں زیرتعمیر پلازہ کی دیوار وہاں کام کرنے والے مزدوروں پر آگری جس کے نتیجے میں ایک مزدور جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدور کی شناخت 20 سالہ جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمیوں میں رفاقت، ظفر، اللہ دتہ، طاہر، دلاور ، مجاہد،پرویز، مبین، دلاور بابو، امجد اور ایاز شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔
Load Next Story