چاند کے ساتھ 5 سیاروں کی ایک قطار میں موجودگی کا خوبصورت نظارہ

فلک بینوں نے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کا آسمان پر بغیر کسی ٹیلی اسکوپ کے مشاہدہ کیا


ویب ڈیسک March 28, 2023

فلک بینوں نے چاند کے قریب نظام کے شمسی کے پانچ سیاروں کی ایک قطار میں موجودگی کا خوبصورت مشاہدہ کیا ہے۔

پیر کی شب فلک بینوں نے عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کا آسمان پر بغیر کسی ٹیلی اسکوپ کے مشاہدہ کیا۔

رائل آبزرویٹری گرینج کی ماہرِ فلکیات اینا گیمن-روس کا کہنا تھا کہ عطارد اور زہرہ کا آسمان پر کچھ وقت اور مشاہدہ کیا جا سکے گا کیوں کہ دونوں سیارے سورج سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود ہوں گے۔

عطارد کا 11 اپریل جبکہ زہرہ کا 4 جون تک آسمان پر باآسانی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

اینا گیمن-روس کا کہنا تھا کہ عطارد کا مدار سورج کے قریب ترین ہے اور سورج کے اتنی قریب موجودگی پر اس کا مشاہدہ آپ کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ عطارد سورج سے جتنا دور ہوگا اس کی نشان دہی اتنی آسان ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں