آئین کی پاسداری کیلیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں عمران خان

الیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں گے ملک میں قانون ختم ہوگیا، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 28, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئین کی پاسداری کیلیے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھے کو تیار ہوں مگر پی ڈی ایم سے کسی بھی قسم کا اتحاد نہیں ہوگا۔

عمران خان نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر کاظم خان سے ملاقات میں کہا کہ الیکشن مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں گے ملک میں قانون ختم ہوگیا، پی ٹی آئی 30 اپریل کی تاریخ کے حساب سے اپنی انتخابی مہم جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے سیاسی اتحاد نہیں ہوسکتا وہ چوروں کا گروہ اور مافیا ہے، جس کی سیاسی موت الیکشن کی تاریخ ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عدالت عظمیٰ پر الزام تراشی اور دباؤ ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔

صدر سی پی این ای سے ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ وزیر داخلہ نہیں دہشت گرد مافیا کا رکن اور بزدل آدمی ہے، جس کے حالیہ بیانات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں