پہلے اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ تین چار کے فیصلے کو تین دو میں کیوں بدلا گیا مریم
قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا، چیف آرگنائزر ن لیگ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ تین چار کے فیصلے کو تین دو میں تبدیل کیوں کیا گیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 'الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے؟'۔
مریم نواز نے سوال کیا کہ فیصلے کو تبدیل کرنے میں کون کون شامل تھا؟ کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔