پہلے اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ تین چار کے فیصلے کو تین دو میں کیوں بدلا گیا مریم
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ 'الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے؟'۔
الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟اس کے پیچھے مقاصد کیا تھے اور اس میں کون کون شامل تھا؟کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر،زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہو گا؟ ہرگز نہیں!
مریم نواز نے سوال کیا کہ فیصلے کو تبدیل کرنے میں کون کون شامل تھا؟ کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کیے بغیر زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔