حفیظ نوجوان کرکٹرز کی تربیت میں مصروف

قومی آل رائونڈر نے شریک کھلاڑیوں کو بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے بھی مشورے دیے۔


Numainda Express April 17, 2014
قومی آل رائونڈر نے شریک کھلاڑیوں کو بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے بھی مشورے دیے۔ فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈ محمد حفیظ نے سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کردی۔

5 روز تک جاری رہنے والے ٹریننگ کیمپ میں ضلع بھر سے منتخب 35 کھلاڑیوں کو این سی اے کوچز سے تربیت دلوانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر کیمپ میں قومی آل رائونڈر نے شریک کھلاڑیوں کو بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے حوالے سے مشورے دیے اور خود بھی بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہوئے دکھائی دیے، انھوں نے کہا کہ کیمپ میں بولنگ اور بیٹنگ کیساتھ ساتھ فیلڈنگ اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ حفیظ سے جب قومی کرکٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ پی سی بی نے ملکی کرکٹ کے بارے میں کھلاڑیوں کو بات چیت کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں