احسان اللہ کی خطرناک بولنگ نے شعیب اختر کی یادیں تازہ کردیں

نجیب اللہ تیز رفتار باؤنسر پر زخمی، میچ کے بعد حال پوچھا

نجیب اللہ تیز رفتار باؤنسر پر زخمی، میچ کے بعد حال پوچھا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

احسان اللہ کی خطرناک بولنگ نے شعیب اختر کی یادیں تازہ کردیں۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرنے والے افغان بیٹر نجیب اللہ زادران پاکستانی پیسر کے تیز رفتار باؤنسر سے زخمی ہوکر میدان بدر ہوئے، 11ویں اوور میں خطرناک گیند تیزی سے اٹھتی ہوئی ہیلمٹ کے اندر سے چہرے کے نچلے حصے پر لگی اور خون بہنے لگا، پیسر کے تیز باؤنسر سے افغان بیٹر کے زخمی ہونے پر شائقین کرکٹ کو سابق پاکستانی بولر شعیب اختر یاد آگئے۔


یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا

سابق اسپیڈ اسٹار نے اپنی برق رفتار گیندوں سے برائن لارا، گیری کرسٹن سمیت کئی کھلاڑیوں کو زخمی کیا تھا،سوشل میڈیا پر صارفین دونوں پیسرز کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہے۔ میچ کے بعد احسان نے زخمی نجیب سے ملاقات بھی کی۔

Load Next Story