میانمار کی فوجی حکومت نے آنگ سان سوچی کی جماعت کو تحلیل کر دیا

آنگ سان سوچی بدعنوانی سمیت دیگر الزامات پر 33 سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں

آنگ سان سوچی کی جماعت کے علاوہ دیگر39 جماعتوں کو بھی تحلیل کردیا گیا:فوٹو:فائل

میانمار کی فوجی حکومت نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کی جماعت کو تحلیل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فوجی حکومت نے رجسٹریشن کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن پوری نہ کرنے کا بہانہ بنا کر آنگ سان سوچی کی سابق حکمراں جماعت نیشنل لیگ فارڈیموکریسی (این ایل ڈی) سمیت 40 جماعتوں کو تحلیل کردیا۔


سرکاری میڈیا پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 40 پارٹیاں آخری تاریخ تک رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہیں جس کے بعد وہ خود بخود تحلیل ہو گئی ہیں۔

نوبل انعام یافتہ 77 سالہ آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں بند ہیں اور بدعنوانی، ریاستی رازوں کے قانون کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 33 سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔
Load Next Story