بینظیر قتل کیس فوری نمٹایا جائے لاہور ہائی کورٹ کا حکم

صرف18گواہان کے بیان ریکارڈ کرائے گئے، 6 سال گزرگئے، مزید کتنا عرصہ لگے گا؟عدالت


Numainda Express April 17, 2014
صرف18گواہان کے بیان ریکارڈ کرائے گئے، 6 سال گزرگئے، مزید کتنا عرصہ لگے گا؟عدالت۔ فوٹو: فائل

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالسمیع خان اورجسٹس سید شہبازرضوی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کیس میں گرفتار ملزم اعتزازشاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی اور 6سال گزرنے کے باوجود ملک کے اس اہم ترین مقدمے کی سماعت مکمل نہ کرنے پرسخت ناراضی کابھی اظہارکرتے ہوئے کہاکہ 6 سال میںصرف 18گواہان کے بیان ریکارڈکرائے گئے ہیں۔

استغاثہ کومزیدکتنے سال کی ضرورت ہے اورمقدمے کی سماعت کرنے والی عدالت کوحکم دیاکہ وہ اس اہم ترین مقدمے کی تیزی کے ساتھ سماعت کرکے فیصلہ کرے۔ نصیراحمد تنولی ایڈووکیٹ کاموقف تھاکہ سائل 6سال سے گرفتارہے، ابھی ایک سوسے زائدگواہ بقایا ہیں۔ ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس شہادت بھی نہیں۔ ضمانت دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |