یوکرینی صدر کی چینی ہم منصب کو دورے کی دعوت

چینی صدر شی جنپنگ حال ہی میں روس کے دورے پر آئے تھے


ویب ڈیسک March 29, 2023
چینی صدر نے حال ہی میں روس کا دورہ کیا تھا؛ فوٹو: فائل

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے حال ہی میں روس کا دورہ کرنے والے چینی صدر شی جنپنگ کو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے جنگ کے معاملے پر گفتگو کے لیے چین کے صدر شی جنپنگ کے دورے کے منتظر ہیں۔

صدر زیلنسکی نے انٹرویو میں کہا کہ چینی صدر نے روس کا دورہ کرکے ان کا مؤقف لے لیا اور ہماری بات سننے کے لیے انھیں اب یوکرین کا دورہ بھی کرنا چاہیے۔

یہ خبر پڑھیں : روس کا بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان، نیٹو کا سخت ردعمل

یوکرین کے صدر نے مزید کہا کہ میں ایک سال سے چین کے صدر سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن تاحال کامیاب نہیں ہوسکا ہوں اور اب میڈیا کے ذریعے انھیں دعوت دے رہا ہوں۔

چین نے تاحال یوکرین پر حملہ کرنے پر روس کی مذمت نہیں کی ہے تاہم چینی صدر نے کئی بار اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ روس اور یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چین کے صدر یوکرین جنگ پر پوتن سے ملاقات کیلیے روس پہنچ گئے

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی چینی صدر نے روس کا دورہ کیا تھا تاہم روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وضاحت کی تھی کہ ان کا ملک چین کے ساتھ فوجی اتحاد قائم نہیں کر رہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |