بھارتی نیوز چینل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی پہلی ’’اینکر‘‘ متعارف

یہ اینکر متعدد زبانوں میں بولنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے، وائس چیئرپرسن


ویب ڈیسک March 29, 2023
یہ اینکر متعدد زبانوں میں بولنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے، وائس چیرپرسن (فوٹو: اسکرین شارٹ)

بھارت کے بڑے میڈیا گروپ انڈیا ٹوڈے نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی (مصنوعی ذہانت) پر مبنی پہلی ''اینکر ثناء'' کو متعارف کروادیا۔

میڈیا گروپ کے وائس چیئرپرسن کالی پوری نے بتایا کہ اے آئی اینکر کے آنے سے کام میں کوئی خلل نہیں پڑے گا البتہ خوبصورت ہونے کے علاوہ کبھی تھکتی بھی نہیں جبکہ یہ متعدد زبانوں میں بولنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے آئی اینکر ثناء کئی بار مختلف زبانوں میں روزانہ کی خبروں کی اپ ڈیٹس لائے گی، اس کے علاوہ ایک خصوصی نئے شو میں اے آئی کی اینکر ثنا ہماری روزمرہ کی زندگی کے اہم موضوعات پر بات کریں گی۔ جس میں ناظرین سوال پوچھ سکتے ہیں اور وہ ان کا جواب بھی دیں گی۔

چیئرپرسن کالی پوری نے مزید کہا کہ ثنا حقیقی زندگی کے اینکرز کے ٹیلنٹ سے سیکھیں گی، انہوں نے کہا کہ میڈیا پر سیاسی جماعتوں، بزنس ہاؤسز، غیر ملکی حکومتوں اور بڑے پیشہ ور افراد کا بہت دباؤ ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں