کراچی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 7 زخمی ایک لاش ملی

ڈیفنس میں کار سوار محمود، گلبہار میں مزاحمت پر شوکت، مومن آباد میں گھر کے باہر بیٹھا غضنفر مارا گیا


Staff Reporter April 17, 2014
ماڑی پور کے علاقے بدھنی گوٹھ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے سائیکل سوار 50سالہ عزیز بلوچ ولد فیروز کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ فوٹو:فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے،تین ہٹی پل کے نیچے سے ایک مغوی کی لاش ملی جسے تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی پل کے نیچے ندی میں ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا، ایس ایچ او شکیل شیروانی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے مغوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پرگولی مار کرقتل کیااورلاش ندی میں پھینک دی ، مختلف نجی ٹی وی چینل پرلاش ملنے کی خبر نشر ہونے پر سلمان نامی شخص نے عباسی شہید اسپتال میں لاش کواپنے بھائی 35سالہ عمران الرحمن کے نام سے شناخت کرلیا ایس ایچ اوکے مطابق مقتول گارڈن کے علاقے دھرم سی واڑہ کا رہائشی اور5بچوں کا باپ تھا اوربابا سوٹ کی سلائی کا کام کرتا تھا، مقتول منگل کو رات ساڑھے 9 بجے کے قریب کارخانے سے کام ختم کرنے کے بعد کارخانے مالک کی موٹر سائیکل لے کر کسی کام کے سلسلے میں گیا تھا اس کے بعد واپس نہیں آیا۔

مقتول کے بھائی نے پولیس کواپنے بیان میں بتایا کہ عمران کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق نہیں تھا پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی،سپر مارکیٹ کے علاقے لیاقت نمبر 10 ڈاکخانہ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے45 سالہ شوکت علی ولد ولی محمد زخمی ہو گیا بعدازاں زخموں کی تاب نہ لا کر عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا ، ایس ایچ او لیاقت آباد رضوان پٹیل نے بتایا کہ مقتول شوکت علی صفورا گوٹھ کا رہائشی اور ایک ڈیری ملک کمپنی میں ریکوری کاکام کرتا تھا، مقتول گلبہار کے علاقے خاموش کالونی میں ایک دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم لیکر نکلا تو مین روڈ پر2 موٹرسائیکل پر سوارملزمان نے اس سے رقم چھینے کی کوشش کی تاہم شوکت نے مزاحمت کی تو ملزمان اسے گولی مارکر رقم چھینے بغیر فرارہوگئے،پولیس کے مطابق گلبہار کے علاقے خاموش کالونی میں لیاری گینگ وار کے کارندوں کا اب بھی نیٹ ورک قائم ہے جو لوٹ مار میں بھی ملوث ہے۔

شبہ ہے کہ شوکت کو لیاری گینگ وار کے ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کیا ہے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی، کھارادر کے علاقے میٹھادر ایدھی سینٹر کے قریب نامعلوم ملزمان نے کیپ کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں31سالہ صادق ولد شیخ لیاقت اور اس کا بھائی 30سالہ محمد ارشد زخمی ہوگئے ،ایس ڈی پی او کھارادر ڈی ایس پی زاہد حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے 4 روز قبل دکاندار کو موبائل فون کر کے بھتہ طلب کیا تھا شبہ ہے کہ انھی ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ کی۔ ماڑی پور کے علاقے بدھنی گوٹھ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے سائیکل سوار 50سالہ عزیز بلوچ ولد فیروز کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

علاوہ ازیں ڈیفنس خیابان سحر میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 30 سالہ محمود علی ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او گذری سرورکمانڈو نے بتایا کہ مقتول کمبل کے کاروبار سے وابستہ اور ڈیفنس خیابان راحت کا رہائشی تھا، ایک ماہ قبل علاقے میں کرکٹ کھیلنے والے افراد سے اس کا جھگڑا ہوا تھا ، ممکن ہے کہ واقعہ اسی جھگڑے کا نتیجہ ہو،مقتول کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق نہیں تھا ،مومن آباد کے علاقے اردو چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ غضنفر ہلاک جبکہ 28 سالہ عمران زخمی ہوگیا ، ایس ایچ او مجید مروت کے مطابق غضنفر کے بھائی کو بھی چند ماہ قبل قتل کیا جاچکا ہے ممکن ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو، مقتول 4 بچوں کا باپ جبکہ پیشے کے اعتبار سے رنگ ساز تھا ، زخمی عمران اس کا دوست تھا ، دونوں گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل سوار افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

دریں اثنانامعلوم افراد کی فائرنگ سے کورنگی کے علاقے زمان ٹائون چکرا گوٹھ میں 30 سالہ علی گل جبکہ فیروزآباد کشمیر روڈ پر سیکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ طور پر رپیٹر چلنے سے ساتھی گارڈ 25 سالہ ایاز خان زخمی ہوگیا ۔دریں اثنا بدھ کو رات گئے لانڈھی کے علاقے لالا آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ اسی دوران فوری طور پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |