کراچی کی عدالت نے حسان نیازی کو بری کردیا
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ خارج کردیا
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کیخلاف اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو اشتعال انگیز تقریر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے حسان نیازی کو پیش کیا۔
پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے 2 ہفتوں کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
حسان نیازی کے وکلا کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کردی۔ وکلا نے موقف دیا کہ سیاسی مخالفت ہر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے انتہائی سخت الزامات ہیں۔
عدالت نے حسان نیازی کے خلاف مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے بری کرنے اور زیر دفعہ 63 کے تحت رہا کرنے کا حکم دے دیا۔