طالبان کے جنگ بندی ختم کرنے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ
وزارت داخلہ نے چیف کمشنراسلام آباد، قائم مقام آئی جی اورچاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریزکو سکیورٹی ایڈوائس جاری کردی۔
طالبان کی جانب سے جنگ بندی میںتوسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکام جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چیف کمشنراسلام آباد، قائم مقام آئی جی اورچاروں صوبوں کے ہوم سیکریٹریزکو بدھ کی رات سکیورٹی ایڈوائس جاری کی ہے اور انہیں کہاگیاکہ اہم سرکاری ونجی عمارات ،دفاتر اور اہم شخصیات سمیت تمام حساس وپرہجوم عوامی مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی جائے اوراہم شخصیات کی سیکیورٹی کے پیش نظر انکی آمدروفت کے شیڈول کوخفیہ رکھاجائے۔