سیز فائر میں توسیع کے لیے طالبان رابطہ کار کمیٹی متحرک

امید ہے مشاورتی عمل کے ذریعے فریقین کے درمیان پیداہونے والا ڈیڈلاک دورکردیا جائے گا


عامر خان April 17, 2014
امید ہے مشاورتی عمل کے ذریعے فریقین کے درمیان پیداہونے والا ڈیڈلاک دورکردیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

حکومت اور طالبان میں سیزفائر کے لیے طالبان رابطہ کارکمیٹی دوبارہ متحرک ہوگئی ہے۔ طالبان کمیٹی نے حکومت کوپیغام دیاہے کہ وہ 2سے 3روز انتظار کریں، وہ طالبان شوریٰ سے مشاورت کررہے ہیں۔

امید ہے مشاورتی عمل کے ذریعے فریقین کے درمیان پیداہونے والا ڈیڈلاک دورکردیا جائے گا اورطالبان شوری جنگ بندی میںتوسیع کے لیے رضا مند ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق طالبان شوری کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد طالبان کمیٹی کے ارکان میں اس معاملے پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے اورطالبان کمیٹی نے مولانا یوسف شاہ کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ طالبان کی شوریٰ سے رابطہ کریں۔

مولانا یوسف شاہ ڈیڈلاک دورکرنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان شوریٰ کے سیزفائر میں توسیع نہ کرنے کے اعلان کے بعدحکومتی کمیٹی کے ایک اہم رکن اورطالبان کمیٹی میں پس پردہ رابطے ہوئے ہیں جس میںطالبان کمیٹی کوحکومت کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل میں حکومت کی جانب سے کوئی ڈیڈلاک نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں