نیند کی کمی ہمدردی کے جذبے کو کم کرسکتی ہے تحقیق

نیند کی کمی ہمارے سماجی تجربات اور جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں اُس کے زاویوں کو نئے طریقے سے تشکیل دے دیتی ہے


ویب ڈیسک March 29, 2023
[فائل-فوٹو]

نیند کی کمی کا تعلق دل کی بیماری، خراب موڈ اور تنہائی پسندی سے ہوتا ہے لیکن نئی تحقیق کے مطابق یہ مشکل گھڑی میں کسی کے کام آنے کے جذبے کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

محققین نے نیند کی کمی اور سخاوت کے جذبے کے درمیان تعلق کی جانچ کیلئے کیے گئے تجربے میں پایا کہ نیند کی کمی لوگوں میں دوسروں کی مدد کرنے کے رجحان کو کم کرتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، برکلے کے نیورو سائنسدان ایٹی بین سائمن نے کہا کہ نیند کی کمی ہمارے سماجی تجربات اور جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں اُس کے زاویوں کو نئے طریقے سے تشکیل دے دیتی ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں رہنے والے نصف سے زیادہ لوگوں نے رپورٹ کیا کہ وہ کام کے ہفتے کے دوران شاذ و نادر ہی نیند پوری لے پاتے ہیں تاہم محققین کے مطابق نیند کی کمی کے اثرات صرف ایک ہفتے تک ہی محدود نہیں رہتے۔

پی ایل او ایس بیالوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والے مطالعے سے پتہ چلا کہ کام کے ہفتے میں مقامی طور پر قائم ایک غیر منفعتی تنظیم کو جو عطیات کی فراہمی ہوتی تھی، اس میں تقریباً 10 فیصد کمی واقع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں