نزلے کے دوران ہارٹ اٹیک کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے تحقیق
وائرس کی تشخیص کے سات دنوں میں ہارٹ اٹیک کے خطرات ایک سال پہلے اور اس کے بعد کی نسبت چھ گُنا تک بڑھ جاتے ہیں، تحقیق
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں میں نزلے زکام کے وائرس کی تشخیص ہوتی ہے ان میں تشخیص کے ایک ہفتے تک دل کے دورے کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان سات دنوں میں دل کے دورے کے خطرات ایک سال پہلے اور اس کے بعد کی نسبت چھ گُنا تک بڑھ جاتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج نزلے کے ویکسینیشن پروگرام کی اہمیت کو واضح کرنے کے ساتھ نزلے زکام کے مریضوں کا علاج کرنے والے معالجین کو دل کے دورے کی علامات کے حوالے سے آگہی بھی فراہم کرتی ہے۔
ڈچ محققین کی ایک ٹیم نے نیدرلینڈز کی 16 لیبارٹریز سے حاصل ہونے والے نتائج کا جائزہ لیا اور ان کا موازنہ اموات اور اسپتال کے ریکارڈ سے کیا گیا۔ 2008 سے 2019 کے درمیان لیبارٹریز نے 26 ہزار 221 نزلے زکام کے کیسز کی تصدیق کی۔
اس گروہ میں 401 مریضوں کو ایک سال قبل یا نزلے کے دورانیے کے بعد دل کا دورہ پڑا جبکہ ان میں سے کچھ مریضوں ایک سے زیادہ دل کے دورے پڑے۔ دل کے دوروں کی کل تعداد 419 ریکارڈ کی گئی۔
ان 419 دل کے دوروں میں 25 نزلے زکام کی تشخیص کے سات دنوں کے اندر وقوع پذیر ہوئے تھے جبکہ 217 دل کے دورے تشخیص سے ایک سال قبل کے دورانیے اور 177 تشخیص کے بعد ایک سال کے دوران (سات دنوں کو ہٹا کر) پیش آئے تھے۔
تحقیق کے مطابق 139مریضوں (35 فی صد) کی اموات دل کے دورے یا کسی دوسری وجہ سے نزلے زکام کی تشخیص کے بعد ایک سال کے اندر ہوئیں۔
محققین کے مطابق نزلے زکام سے متاثر ہونے والے افراد میں تشخیص کے بعد ایک ہفتے تک دل کا دورہ پڑنے کے خطرات 6.16 گُنا زیادہ تھے۔ جبکہ اموات کا ریکارڈ ہٹانے کے بعد پہلے ہفتے میں دل کے دورے کے خطرات میں 2.42 گُنا تک اضافہ دیکھا گیا۔