کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی
جمعرات کی صبح گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ خطے کو بدستور متاثر کررہا ہے، جس کے اثرات کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ صبح کے وقت ہلکی بارش اور بونداباندی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر، بدین، ٹھٹھ، میرپورخاص، سجاول ،ٹنڈو محمد خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بونداندی ہوسکتی ہے جبکہ جیکب آباد،قمبرشہداد کوٹ،شکارپور،لاڑکانہ،دادو،جامشورو،سکھر،گھوٹکی، کشمور،شکارپور،سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.2 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد رہا،جمعے کو شہر میں بیشتر وقت تیز دھوپ رہنے کی توقع ہے۔