بھارتی لڑکے نے عام رکشا کو لگژری رکشا میں تبدیل کر دیا
رکشے کی نشستوں کو بھی لگژری نشستوں میں گلابی رنگ کے ساتھ تبدیل کیا گیا
بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کی چھت کو آٹومیٹک کرکے اپنے رکشے کو لگژری رکشے میں تبدیل کر دیا۔
ڈرئیور کا تعلق بھارتی ریاست کیرالا سے ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ڈرائیور نے رکشے میں جدید فیچرز نصب کرکے اُسے لگژری رکشے میں تبدیل کردیا۔
یہ انوکھی ویڈیو انسٹاگرام پر autorikshaw_kerala نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں ڈرائیور اپنے گلابی رنگ کے رکشے کی خصوصیت دکھا رہا ہے۔ آٹو کی چھت بٹن دبانے سے پیچھے ہٹ جاتی ہے اور آگے ہو جاتی ہے۔ رکشے کی نشستوں کو بھی لگژری نشستوں میں گلابی رنگ کے ساتھ تبدیل کیا ہوا ہے۔
انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو 1 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ ویڈیو شیئر ہوتے ہی فوری طور پر وائرل ہوئی اور کئی صارفین نے اس پر اپنے دلچسپ تبصرے شیئر کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ آٹو کی رولز رائس ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ یہ لگژری کار تو میں خرید سکتا ہوں۔