دورانِ واردات شہریوں کو قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار
گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش قتل سمیت دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا، ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری
سرجانی ٹاؤن پولیس نے دورانِ واردات شہریوں کو قتل کرنے والے انتہائی مطلوب ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔
ملزم عبدالوحید نے 26 مارچ کو دورانِ ڈکیتی مسعود علی شاہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ برآمد کیا جانے والا اسلحہ وہی ہے، جس سے قتل کیا گیا تھا، تاہم پولیس نے آلہ قتل فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔
گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش سچل تھانے کی حدود میں قتل کے علاوہ دیگر وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزم نے 6 فروری کو اپنے دیگرساتھیوں کے ساتھ مل کر حسن شہزاد نامی شخص کو قتل کیا تھا ۔ ملزم قتل کرنے کے بعد سے روپوش تھا۔ پولیس دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔