بیرون ملک پاکستانیوں سے سواپ پالیسی کے تحت ڈالر خریداری کی اجازت دی جائےملک بوستان

ہم ماہانہ 1ارب اور سالانہ 12ارب ڈالرز فراہم کرسکتے ہیں، چیئرمین ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان


Business Reporter March 30, 2023
ہم ماہانہ 1ارب اور سالانہ 12ارب ڈالرز فراہم کرسکتے ہیں، چیئرمین ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان۔ فوٹو : اسکرین گریب

فاریکس ڈیلرز نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈائریکٹ سواپ پالیسی کے تحت ڈالر لینے کی اجازت پر حکومت کو سالانہ 12ارب ڈالرز فراہمی کی پیشکش کی ہے۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان، جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ اور دیگر کے ہمراہ گزشتہ روز چیف وہپ سینیٹ آف پاکستان اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و مالیات کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک بوستان نے ملک کی خراب معاشی صورتحال کے باعث اپنا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر1998کی طرح حکومت ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈائریکٹ سواپ پالیسی کے تحت ڈالر کی خریداری کی اجازت دے تو ہم ماہانہ 1ارب اور سالانہ 12ارب ڈالرز فراہم کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف ملک کو آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے بلکہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر بھی مستحکم رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔