ون ڈے ورلڈکپ پاکستان کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی رپورٹس ’’بے بنیاد‘‘ قرار

پاکستان کے میچز کی میزبانی کے سلسلے میں کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں، بی سی بی چیف

پاکستان کے ورلڈکپ کی میزبانی سے کوئی پیشرفت سے آگاہ نہیں کرسکتا، بی سی بی چیف (فوٹو: فائل)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ورلڈکپ 2023 میں میچز بھارت سے منتقل کرنے کی رپورٹس کو ''بے بنیاد'' قرار دیدیا۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ میٹنگ کے دوران پاکستان کے بنگلہ دیش میچز منتقل کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف نظام الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز کی میزبانی کے سلسلے میں کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز بھارت کے علاوہ کسی اور ملک میں کرانے سے انکار کردیا ہے۔


مزید پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچ بنگلادیش منتقل کیے جانے کی تجویز

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سی ای او اور اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل مینجر وسیم خان کا کہنا ہے کہ ''مجھے نہیں لگتا ہندوستان میں شیڈول 2023 کے ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی''۔

انٹرویو میں وسیم خان کے بیان کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں پی سی بی کے سی ای او جیسا برتاؤ چھوڑ دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: مجھے نہیں لگتا پاکستان 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت میں میچز کھیلے گا، وسیم خان

دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میں شیڈول میچ دہلی، چنئی یا احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے امکان ہے۔
Load Next Story